راجوری //راکھی کا تہوار جہاں ایک طرف پورے ملک میں بڑے دھوم دھام سے منایا جارہا ہے وہیں راجوری میں بھی اس تہوار کے موقعہ پر بہنوں نے اپنے بھائیوں کو راکھیاں باندھی اور تحفے لینے کے ساتھ بھائیوں سے ہر مشکل میں بہنوں کے کام آنے اوران کی مدد کاعزم دہرایا ۔ واضح رہے کہ اس تہوار میں مسلم طبقہ کے نوجوان بھی اپنے آس پڑوس کے ہمسایہ گھروں میں مبارکباد دینے پہنچے اور وہاں بہنوں نے انہیں راکھیاں بھی باندھی ۔ تہوار پورے شہر میں خوشی کے ساتھ منایا گیا جہاں پر مٹھایاں بھی تقسیم کی گئیں اور ملک وملت کے لئے امن وامان کی دعائیں بھی کی گئیں ۔