راجوری//سردارولبھ پٹیل کے ایک سو 42ویں جنم دن کے موقعہ پر راجوری میں بھی’ دوڑبرائے اتحاد‘ کااہتمام کیاگیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹرشاہداقبال چوہدری نے دوڑکو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ ریلی مانھ طلباء ،اساتذہ۔عام شہریوں۔ میڈیاافراداور سول وپولیس انتظامیہ کے افسراں نے حصہ لیا۔یہ ریلی ڈی سی دفترکمپلیکس سے نکالی گئی ۔ اس موقعہ پربولتے ہوئے ڈاکٹرشاہد اقبال چوہدری نے کہاکہ سردارپٹیل کی طرف سے قوم کو یکجاکرنے سے متعلق کاوشوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی اے ایس چب، اے سی آر قیوم میر، ایڈیشنل ایس پی محمدیوسف تحصیدلارمحمدریاض ، اے آرٹی اوجگل کشور، ڈی ایس پی ڈی اے آرشازیہ میر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جسونت سنگھ، ڈی ای پی او گلزارحسین اورڈی وائی ایس پی اورایس آفیسرسورن سنگھ ودیگران بھی موجودتھے۔