راجوری //گزشتہ روز جموں پونچھ شاہراہ پر چنگس کے مقام پر سفاری گاڑی حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا ۔اس نوجوان کی شناخت سنیت سنگھ ساکن چرالا نوشہرہ کے طور پر ہوئی ہے جس کوگورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموںمنتقل کیاجارہاتھاجس دوران راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔واضح رہے کہ اس حادثے میں موقعہ پر ہی اس کے ساتھی کی ہلاکت ہوگئی تھی ۔