جموں//خوراک، سول سپلائیز اور امور صارفین و اطلاعات کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران راجوری ضلع میں عملائی جارہی مختلف واٹر سپلائی سکیموں پر ہورہی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایم ایل سی نوشہرہ سریندر چودھری، ڈی سی راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال، چیف انجینئر پی ایچ ای اشوک گنڈوترہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔درہال حلقہ میں ہاتھ میں لی گئی کئی سکیموں پر سست رفتاری سے جاری کام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ان کاموں میں فوری طور سے سرعت لائیں۔وزیر نے ضلع انتظامیہ اور پی ایچ ای محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اُن علاقوںمیں ہینڈ پمپ نصب کرانے کے امکانات کا جائزہ لیں جہاں پانی کی قلت پائی جاتی ہے۔