دھارگلون بالاکوٹ میں برساتی پانی مسجد میں داخل

جاوید اقبال

مینڈھر//بالاکوٹ کے علاقہ دھارگلون میں گزشتہ شام کو زور دار بارش کی وجہ سے مینڈھر تا جموں سڑک کی نالی بند ہونے کی وجہ سے پانی مسجد کے اندر داخل ہو گیا جس سے مسجد میں تمام مٹی اُور گندگی آ گئی ۔لوگوں نے محکمہ گریف کے اعلیٰ آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بار بار کہنے کے باوجود بھی سڑک کے کنارے پر بند پڑی نالی کو ٹھیک نہیں کیا جس کی وجہ سے کئی بار مسجد میں پانی آ رہا ہے۔علاقہ کے لوگوں نے انتظامیہ سے ایپل کی ہے کہ محکمہ گريف کے آفیسران کو ہدایت دی جائے کہ سڑک کے کنارے پر نالی کو ٹھیک کیا جائے تاکہ مسجد میں پانی نہ آئے کیونکہ گندہ پانی انے سے مسجد کی بے حرمتی ہوتی ہے ۔