تھنہ منڈی //حالیہ دسویں جماعت کے نتائج میں زون تھنہ منڈی کے کچھ سرکاری سکولوںکی کارکردگی جہاں مایوس کن رہی وہیں کچھ نے اچھے نتائج حاصل کئے ہیں۔زون میں لگ بھگ ایک درجن ہائی اسکول ہیںجن میںسے ہائی اسکول شاہدرہ شریف کو چھوڑ کر کوئی سرکاری اسکول بہتر کارگردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ہائی اسکول شاہدرہ شریف کے 50 طلبہ و طالبات نے دسویں جماعت کے امتحان میں شمولیت کی جن میں سے34 کامیاب ہوئے۔سکول کے ایک 1 طالبعلم نے ڈسٹنکشن لی جبکہ 2نے پہلی پوزیشن، 25 نے دوسری اور 6 طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر نثار احمد نے بتایا کہ بہتر نتائج لانے کا سہرا اسکول کے سٹاف کو جا تا ہے ۔ اسی زون سے وابستہ ہائی اسکول راجدھانی کے نتائج17 فیصد،ہائی اسکول عظمت آباد کے 10 فیصد،ہائی اسکول منیہال کے 23 فیصد،ہائی اسکول منگوٹہ کے 35 فیصد،گرلز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی کے18 فیصدجبکہ بوائز ماڈل ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی کے نتائج 26 فیصد رہے ۔