درہال //درہال سے شاہدرہ شریف جارہی ایک کارحادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔کار زیر نمبر PB05-1218درہال سے چار کلومیٹر کی دوری پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ایک ہی گھر کے 6افراد شدید زخمی ہوگئے ۔مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے زخمی کو پہلے درہال اسپتال لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کو ضلع اسپتال راجوری منتقل کیاگیاہے ۔ زخمیوں کی شناخت محمد خلیل ، مہرین کوثر ،شہباز احمد، رضیم بیگم ،ابرار احمد اور سالہ بچے عریض احمدکے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔