جموں//ایس اے ایس ای کی طرف سے ملی جانکاری کی بنا پر بارہمولہ ، گلمرگ ، پھرکیاں زیڈ گلی اور کپواڑہ ۔ چوکی بل ۔ ٹنگڈار میں درمیانہ درجے کے تودے گرآنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ اسی طرح پونچھ ،راجوری ،ریاسی ،رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ، ادھمپور ، اننت ناگ ، کولگام ، بڈگام ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، کرگل اور لیہہ کے ساتھ ساتھ بانڈی پورہ ۔ کنزلون ۔گریز سیکٹر اور سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر ہلکے کے تودے گرا ٓنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تودے گر آنے والے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو صلاح دی ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔