کشتواڑ// درجہ چہارم کی اسامیوں کے لئے ضلع انتظامیہ نے پہلے مرحلے کے تحت آج شفاف طور امتحانات منعقد کئے جو ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کی نگرانی میں ہوئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار نے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ پون پریہار کے ساتھ مل کر مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ جبکہ امتحانی مراکز اور آس پاس کے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ جو ضلع اوبزروربھی ہے، نے بتایا کہ آج کل 12 نامزد امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے جن میں کل 3646 امیدواروں میں سے 2726 امیدوارں نے شرکت کی جبکہ اسلامیہ فریدیہ اسکول میں 784 امیدوار شریک ہوئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے ان مراکز میں تعینات حکام کو کہا کہ امیداواروں کو امتحان کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس بات کو یقینی بنائیںکہ امتحانات آزادانہ اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام مبصرین ، سنٹر سپرنٹنڈنٹس ، امتحان کوآرڈینیٹرز کے علاوہ تمام معاون عملہ آئندہ دو دن پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ وہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کشتواڑ محمد حنیف ملک نے بھی اسراریہ پبلک ہائی اسکول و گرین ماڈل ہائی اسکول میں قائم مراکز کا معائنہ کیا اور امتحانات کے ہموار انعقاد کا جائزہ لیا۔