سرنکوٹ//نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر سید مشتاق بخاری نے مخلوط حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب سے مخلوط حکومت کا ریاست میں وجود قائم ہوا ہے تب سے لیکر ابھی تک ریاست کے حالات خراب ہیں اور لوگ گوناں گوں مسائل کا شکار ہیں۔سرنکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوام کی پریشانیوں کی طرف توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ریاستی حکومت کبھی دفعہ 35A کی منسوخی کی سیاست کرتی ہے اور کبھی 370 کی بات کرتی ہے۔ بخاری نے کہا کہ دفعہ 35A کو محفوظ کرنا بہت ضروری ہے اوراگر اس کو محفوظ نہ رکھا گیا تو جموں کشمیر کے الحاق کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہوگااور جموں والوں کی تجارت پر بھی اثر پڑے گا اور ہاتھوں سے نوکریاں بھی جائیں گی اور زمینیں بھی ہاتھ سے پانی کی طرح چلی جائیں گی۔ان کاکہناتھاکہ اس مرحلے پر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور نیشنل کانفرس کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ جماعت جموں کشمیر کے ہندو مسلم سکھ عیسائی کی جماعت ہے اوراس میں رنگ ونسل نہیں بلکہ یقینی طور پر جموں کشمیر کے عوام کے حق کی حفاظت کرنے والی جماعت ہے۔انہوںنے کارکنان پر زور دیاکہ وہ پارٹی کو بلاک اور بوتھ لیول پر مضبوط کریں۔اس موقعہ پر حمید رانا ،طارق منہاس، مقصود ماگرے،ریٹائرڈ رینجرحمید خان،شادی خان ،حافظ حسن ،اشرف قریشی، طاہر مرزا،شہر از ملک ،مختار زرگر وغیرہ بھی موجو دتھے ۔