منڈی//نیشنل کانفرنس کے صوبائی یوتھ صدر و سابق ممبر اسمبلی اعجاز احمد جان نے کہا ہے کہ ضلع پونچھ میں سیاحت کے امکانات ہونے کے باوجود بھی موجودہ حکومت اس شعبے کو فروغ دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بس اسٹینڈ میں ہوٹل ڈالپھن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں، اگر ان کو سیاحت کے زمرے میں لایا جائے تو اس کی وجہ سے ضلع کے بے روزگار نوجوان روزگار کمانے کے قابل بن جائیںگے ۔ان کاکہناتھاکہ ضلع میں ساوجیاں، لورن، اڑائی، اسلامہ آباد، نیڑیاں وغیرہ علاقوں میں بہترین سیاحتی مقامات ہیں جن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسے مقامات ہیں جو وادی کے گلمرگ اور ویری ناگ سے کم نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بی جے پی اور پی ڈی پی حکومت نے عوام کا ہر لحاظ سے استحصال کیا ہے۔ جان کا کہنا تھا کہ منڈی میں مزید ہوٹل ہونے چاہئیں تاکہ ریاست اور بیرون ریاست سے آنے والے سیاح آرام سے قیام کرسکیں۔ انہوں نے ہوٹل ڈولپھن کے مالک عبدالاحد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ منڈی میں انہوں نے ایک بہترین ہوٹل کی تعمیر کی ہے۔اس موقعہ پر عبدالاحد بٹ، غلام عباس، عبد الاحد کامریڈ ،اکبر پرے، محمد اسمٰعیل ،نذیر ٹھکر ،مبشر بانڈے ،فاروق احمد، حاجی شریف ،مختار راٹھور ،فاروق لون، دائودلون ،طارق منظور، عبدالاحد ،عبدالکبیروغیرہ بھی موجود تھے۔