جموں // تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ حکومت اساتذہ کے مسائل سے واقف ہے اور انہیں حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے جن میں بالخصوص ایس ایس اے کے تحت کام کر رہے اساتذہ کی تنخواہوں کا مسئلہ شامل ہے۔رہبر تعلیم فورم کے ایک وفد کی طرف سے پیش کئے گئے طالبات کے جواب میں وزیر نے کہا کہ طُلاب کو بہتر تعلیمی سہولیات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں حکومت اساتذہ کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔رہبر تعلیم اساتذہ کی بند پڑی تنخواہوں اور اسے سٹریم لائن کر نے کے لئے جموں کشمیر رہبر تعلیم کا ایک وفد آج جموں سیول سیکریٹریٹ میں وزیر تعلیم سعید الطاف بخاری اور وزیر خزانہ ڈاکٹر جسیب داربو سے ملاقی ہوا ۔یہاں جاری ایک فورم پریس بیان کے مطابق فورم کے ریاستی چیرمین فاروق احمد تانترے کی قیادت میں وفد نے وزراءسے بند پڑی تنخواو¿ں کی واگذاری اور اسے سٹریم لائن کر نے کی مانگ کی علاوہ دیگر کئی مسائل کو حل کرنے کی گذارش کی۔پریس بیان کے مطابق وزیر تعلیم نے وفد کو یقین دلایا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخواو¿ں کو سٹریم لائن کر نے کے بارے میں سرکار کام کر رہی ہے ۔انہوں نے وفد کو بتایا ہے کہ تنخواوں کو سٹریم لائن کر نے کے لئے ا±نہونے ریاستی بجٹ سے 850کروڑ روپے کی اضافی بجٹ کی مانگ کی ہے اور ا±نہیں ا±مید ہے کہ اس بار بجٹ میں یہ اضافی رقومات مختص رکھ کر رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخوائیں سٹریم لائن ہونگی ۔اس کے علاوہ وزیر نے وفد کو بتایا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کی ٹرانسفر کے حوالے سے ایک جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے اور اسے اگلے ماہ جنوری کے آخر تک لاگو کیا جائے گا ۔وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کو سٹیٹ بجٹ سے تنخوائیں واگذار کر نے کے لئے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ سے بات چل رہی ہے اور سرکار اس کوشش میں لگی ہے کہ رہبر تعلیم اساتذہ کے تنخواوں کو مسلہ حل کیا جائے جس سے ان اساتذہ کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دیگر مطلبات کے حوالے سے وزیر نے وفد کو بتایا کہ جموں اور کشمیر کے ناظم تعلیمات کو ہدایات دی گئی ہیں کہ باقی بچے تمام رہبر تعلیم اساتذہ کو مستقلی کے آڈر فراہم کئے جائے جن میں غیر ریاستی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سے فارغ اساتذہ ،ادیب ،سر پلس ،ایجوکیشن والنٹئرز سے رہبر تعلیم بنے اساتذہ کے مستقلی کے آڈر بھی بہت جلد اساتذہ کو دے جائیں گے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ایس ایس اے اساتذہ میں کلسڑل ریسورس پرسن ، زونل ریسورس پرسن اور ہیڈ ٹیچرز کو سٹیٹ پلان میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ا±ن کی تنخوائیں سٹیٹ بجٹ سے دی جائیں گی جس سے ایس ایس اے کے بجٹ پر کم لوڈ پڑے گا ۔ا±نہوں نے کہا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کے مسائل کو حل کر نے کے لئے محکمہ سنجیدہ ہے اور آنے والے وقت میں یہ تمام مشکلیں ختم ہونگی -فورم چیرمین نے رہبر تعلیم اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی پر وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل فورم کا یہ وفد وزیر خزانہ حسیب داربو سے بھی ملاقی ہوا اور انہیں بند پڑی تنخواہیں واگذار کرنے کی اپیل کی ۔وزیر خزانہ نے فورم وفد کو یقین دلایا کہ ماہ نومبر کی تنخواہ واگذار کر نے کے لئے وہ آج ہی احکامات صادر کریں گے اور چند دنوں میں یہ اساتذہ کے کھاتوں تک پہنچ جائے گی ۔وفد میں فورم ریاستی چیرمین کے ہمراہ نائب چیرمین بھوپیندر سنگھ ،ریاستی جنرل سیکٹری جہانگیر عالم خان ،ڈپٹی سیکریٹری جاوید چوہان ،صوبائی سیکریٹری آفتاب ملک ، زونل صدر چسانہ مہور سجاد ملک ، بشیر احمد کھمریال ، و زونل صدر اندروال غلام حسن کے علاوہ دیگران شامل تھے ۔