عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنماؤں نے جموں و کشمیر میں بے گھر لوگوں کو پانچ مرلہ زمین الاٹ کرنے کے حکام کے اقدام کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔پی ڈی پی رہنماؤں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ پانچ مرلہ زمین کی الاٹمنٹ پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت جموں و کشمیر میں باہر کے لوگوں کو بسانے کی مبینہ کوشش تھی۔ تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والے پی ڈی پی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔احتجاج کے دوران پی ڈی پی لیڈروں میں سے ایک نے کہا کہ ملکیتی حقوق ڈوگروں، گجروں، کشمیری پنڈتوں اور جموں و کشمیر کے حقیقی مقامی لوگوں کو دیئے جائیں۔احتجاج کرنے والے پی ڈی پی لیڈر نے مزید کہا کہ ’’اگر جموں و کشمیر کے مقامی لوگوں کو زمین الاٹ کی جائے تو کوئی اعتراض نہیں کرے گا۔‘‘