سرینگر //میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی والی حریت کانفرنس نے اننت ناگ میں فورسز کے ہاتھوں شہری اور دو اساتذہ سپیندر کور اور دیپک چند کے افسوسناک قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وہ ان کے غم اور درد میں شریک ہے جس سے متاثرین کے اہل خانہ گزر رہے ہیں اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔بیان کے مطابق کشمیری عوا م اورحریت اس امر پریقین رکھتی ہے کہ ہر قیمتی جان یکساں اہمیت کی حامل ہے ۔ عقائد اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر ، اس سرزمین میں سب نے تکلیفیں برداشت کی ہیں۔ اس لئے ہم سب کو چاہئے کہ عقائد اور نظریات سے بالا تر ہوکر باہمی رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو ہر قیمت پر قائم رکھیں۔