جموں//جموں کشمیرانٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جے کے ای ڈی آئی) نے 1 جے اینڈکے بٹالین این سی سی کے اشتراک سے انٹرپرینرشیپ اویئرنیس پروگرام یہاں این سی سی کیمپنگ گرائونڈ نگروٹہ میں منعقدکیاجس کامقصد کیڈٹوں کوخودروزگارسکیموں اورانسٹی چیوٹ کی طرف سے ان کی عمل آوری کیلئے کوششوں کے بارے میں جانکاری دیناتھا۔اس دوران مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 300 کیڈٹوں کو خودروزگاریونٹ قائم کرنے سے متعلق جے کے ای ڈی آئی کے زیرنگرانی چلائی جارہی سکیموں مثلاً سیڈکیپٹل فنڈسکیم (ایس سی ایف ایس)،یوتھ سٹارٹ اپ لون سکیم (وائی ایس ایل ایس)، ٹرم لون سکیم آف نیشنل مائنارٹریزی ڈیولپمنٹ اینڈفائنانس کارپوریشن کی تفصیلی جانکاری دی گئی۔ضلع نوڈل آفیسرجے کے ای ڈی آئی ڈاکٹرونودکمار نے شرکاء کوسکیموں سے مستفیدہونے پرزوردیا۔ اس موقعہ پر شفقت بابا اسسٹنٹ فیکلٹی جے کے ای ڈی آئی جموں، دویا بھوشن ،اسسٹنٹ فیکلٹی سنٹرفاروومن انٹرپرینرشپ (سی ڈبلیوای )جموں اورسجاداحمدلون اسسٹنٹ فیکلٹی ،سنٹرفاروومن انٹرپرینربھی موجودتھے۔