سرینگر//اپنی سٹوڈنٹس یونین صوبہ کشمیر نے بدھ کے روز جی پی پنتھ اسپتال میں طبی عملہ کے تعاون سے عطیہ خون کے کیمپ کا اہتمام کیا جس میں متعدد طلبا نے خون عطیہ کیا۔ کیمپ کا اہتمام صوبائی صدر کشمیر ابراہیم جاوید شاہ کی قیادت میں کیاگیا جس میں نافیہ، ظفر حسین، زورین، حافظہ اور حفیظ وغیرہ نے بھی شرکت کی۔ بیان کے مطابق ابراہیم شاہ نے بتایاکہ کشمیر صوبہ کے اسپتالوں میں ہمیشہ خون کی قلت رہتی ہے اور اپنی سٹوڈنٹ ونگ کی اِس پہل سے عطیہ خون کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اس موقع پریونین نے مستقبل میں دیگر مقامات پر بھی پروگرام منعقد کرنے کا عزم کیا۔یونین نے تیمارداروں اور مریضوں میں مفت ماسک تقسیم کئے۔