واشنگٹن// امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن جمعہ کو جارجیا سے بھی جیت گئے ہیں۔مسٹربائیڈن سال 1992 کے بعد جارجیا ریاست سے جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹک امیدوار بن گئے ہیں۔ مسٹربائیڈن کی اس جیت کے بعد صدارتی عہدے کے لئے ان کی دعوے داری اور مضبوط ہوگئی ہے ۔اس جیت کے بعد مسٹر جوبائیڈن کے پاس کل 306 الیکٹورل کالج ووٹ ہوگئے ہیں جو 2016 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملے الیکٹورل کالج ووٹ کے برابر ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے 2016 میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جیت حاصل کی تھی۔مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو پہلی بار واشنگٹن میں اقتدار کی تبدیلی کو اپنی اجازت دینے کے اشارے دئے ہیں۔