سرینگر/پولیس نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک آستان عالیہ کی توڑ پھوڑ کے ذریعے بے حرمتی کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ پلوامہ کے پوہو نامی گاﺅں میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق کچھ شر پسند عناصر نے علی الصبح پوہو میں واقع سید لطیف الدین اندرابی ؒ کے آستان عالیہ کی کھڑکیوں اور پردوں کی توڑ پھوڑ کی۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ان میں سے ایک شر پسند کو صبح کی نماز کیلئے جارہے لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد اُسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔
پوہو میں پکڑے گئے مذکورہ شرپسند سے متعلق کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں جن میں لوگ اُس کی شناخت کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ بعض کو مذکورہ ویڈیوز میں مذکورہ شخص کے بارے میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جارہا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں ہے۔
ایس پی پلوامہ چندن کوہلی نے کہا کہ وہ ملزم کی پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔