جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدراورایم ایل اے نگروٹہ نے الزام لگایاکہ جندراہ تحصیل کوقابل کاربنانے میںرکاوٹیں کھڑی کررہی ہے ۔انہوں نے انتباہ دیاکہ اگرجندراہ تحصیل کو جلدقابل کارنہیں بنایاگیاتوعوام احتجاج کیلئے مجبورہوجائے گی۔اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے دوران کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے دویندرسنگھ رانانے قانون سازاسمبلی میں اُٹھائے گئے سوال کے جواب میں حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تحصیل جندراہ کوقابل کاربنایاجائے گالیکن اس کے باوجود بی جے پی کی سیاسی قیادت اس معاملے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ جندراہ تحصیل کوقابل کاربنانے میں تاخیرکیلئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے اقتدارکیلئے جموں کے لوگوں کااستحصال کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اگربھدرواہ اسسٹنٹ کمشنرکی اسامی معرض وجودمیں لائی جاسکتی ہے تو تحصیل جندراہ کوقابل کاربنانے میں حکومت کوکیادشواری ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی اُمنگوں کوپوراکرنے میں بھاجپارکاوٹ ہیانہوں نے جندراہ کے لوگوں کے پرامن مانگ کوسراہااورکہاکہ حکومت لوگوں کے صبرکاامتحان نہ لے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ جندراہ تحصیل کوجلدقابل کاربناکرعوام کی مشکلات کاازالہ کیاجائے۔