جموں// جموں کلچرل فورم کی طرف سے نشیمن میں مجلس مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔اس مشاعرے میں ہندی ،اردو، پنجابی اور ڈوگری زبانوں کے شعرا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا۔اس دوران اوم پرکاش ودیارتھی مہمان خصوصی کے طور پر مجلس میں موجود تھے ۔ جموں کلچرل فورم کے صدر شام ساجن نے حاضرین سے کہا کہ فورم مسلسل ایسے پروگرام منعقد کرتی آ رہی ہے اور نشیمن میں اس طرح کا یہ ہمارا تیسرا پروگرام ہے۔ اس مشاعرہ میں دیپک آرسی، ڈاکٹر بلجیت سنگھ ،کے کے شاکرکے علاوہ اوشا کرن اور دوسرے کئی نامور شعراء موجود تھے۔