جموں کشمیر سے لداخ تعیناتی کیلئے ایڈوایزری جاری انتظامی سیکریٹریوں کو گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے تاکید

 بلال فرقانی

سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر سے لداخ اور لداخ سے جموں کشمیر میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کیلئے رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے تمام انتظامی سیکریٹریوں اور محکموں کے سربرہان کو احکامات کی تعمیل کرنے کی تاکید کی ہے۔سرکار نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے پہلے ہی جموں کشمیر سے لداخ اور لداخ سے جموں کشمیر میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کیلئے2022میں احکامات جاری کئے ہیں،تاہم ’’ یہ دیکھا گیا ہے کہ ان رہنما خطوط پر سرکاری احکامات کے تناظر میںانتظامی محکموں ومحکموں کے سربراہوں کی طرف سے سختی سے عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ مقررہ طریقہ کار اور ٹائم لائنز کے باوجود، انتظامی محکموں میں اپنی مقررہ مدت پوری کرنے والے ملازمین کیلئے سفارشات اور تبدیلیاں جمع کرانے میں تاخیر دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں تعینات ہونے والے ملازمین کے لیے اہم چیلنجوںکا سامنا ہے۔محکمہ عمومی انتظامی میں امور لداخ شعبے کے انڈر سیکریٹری کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اکثر تبدیلیوں کی سفارش کرنے میں عمر، صحت، دوسری مدت ملازمت وغیرہ جیسے عوامل پر غور کرنے میں مستعدی کا فقدان ایسے واقعات کا باعث بنتا ہے جہاں لداخ میں تعینات ملازمین کی جگہ دیگر منتقل ہونے والے ملازمین کو فارغ نہ کرنے کی صورت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا’’ یہ نہ صرف ہموار عمل کی اہمیت کو واضح کرتا ہے بلکہ ملازمین کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ عمر، صحت، دوسری میعاد وغیرہ جیسے عوامل ڈیپوٹیشن گائیڈلائنز اور لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات کے ذریعے مطلع کیے گئے ہیں۔ رہنما خطوط میں مزید کہا گیا ہے’’گورنر نے ائو ایم نمبر GAD-SERV0LA/4/2023 محررہ 19اپریل.2023 کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ لداخ میں ڈیپوٹیشن کے لیے ملازمین کی سفارش کرتے وقت غور نہیں کیا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے اسی مناسبت سے، تمام انتظامی محکموںومحکموں کے سربراہوں سے تاکید کی ہے کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت جموں و کشمیرسے لداخ میں ملازمین کی تعیناتی کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔