لوگ پانی اُبال کر پئیں ، سیلابی سبزیاں استعمال نہ کریں

سرینگر پرویز احمد //وادی میں متواتر طور پر موسلادھار بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ ایڈوئزاری میں لوگوں کو پانی اُبال کر پینے ، سیلابی سبزیوں اور کھانے کی دیگر ایشیاء کو کھانے سے پرہیز کرنے کے علاوہ بیماریوں کے علامات مثلاً بخار، ، دست، الٹی، معدے میں درد، جلد میں خراش اور دیگر علامتوں کی صورت میں ڈاکٹروں سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے سٹیٹ سرولنس یونٹ نے اپنی ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ متواتر بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی وبائی بیماریوں کو دیکھتے ہوئے عام لوگوں کو پانی اُبال کر پینا چاہیے۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلابی پانی کے ساتھ رابطے میں آنے والے سبزیوں، پھلوں یا کھانے کی دیگر چیزیوں کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں اورمویشیوں کے فضلہ کو پانی میں ڈالنے سے گریز کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کھلے میں فضلہ نہ ڈالیں اورسیلابی پانی جذب کرنے والی چیزوں کو ضائع کریں۔