انجینئر رشید سمیت دو امیدوار بارہمولہ سے کاغذات اخل

عظمیٰ نیوز سروس

بارہمولہ//بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے دو اُمیدواروں نے پیر کے روز یہاں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں لوک سبھا اِنتخابات۔2024 ء میں حصہ لینے کے لئے اَپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ہندواڑہ سے ایک آزاد اُمیدوار مدثر احمد تانترے نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔اِسی طرح لنگیٹ سے آزاد اُمیدوار عبدالرشید شیخ ( انجینئر رشید)نے بھی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسربارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے دفتر میں جمع کئے۔