کشمیر کے تین اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کو کشمیر صوبہ کے تین اضلاع کے لیے درمیانے درجے کے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی۔
جے کے ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کرہ ایک ایڈوائزری کے مطابق، بانڈی پورہ، کپواڑہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں درمیانے درجے کے خطرے ساتھ برفانی تودہ 2500 میٹر سے اوپر آنے کا امکان ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق، ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگلے احکامات تک برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
جے کے ڈی ایم اے نے کہا، “کسی بھی مدد کی صورت میں، اتھارٹی سے 112 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے”۔