جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کی اگلی سرکار ان کی جماعت کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر میں عوام کی فلاح و بہبود کے جو کام کئے ہیں اسی بنیاد پر ان کی جماعت اگلے انتخابات میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔رویندر رینہ نے جمعے کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: 'ہم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھلائی کے کام کئے ہیں۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کی بنیاد پر مودی سرکار نے یہ کام کئے ہیں'۔انہوں نے کہا: 'ان کارناموں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کا ساتھ جو بی جے پی کو مل رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بعد جو بننے والی سرکار ہے وہ بی جے پی کی سرکاری ہوگی'۔ان کا مزید کہنا تھا: 'بھاری اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حکومت بنے گی اور ہمارا وزیر اعلیٰ بنے گا'۔یو این آئی