جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے صفایا کیلئےکوششیں جاری خطے میں پرامن اور زیادہ محفوظ ماحول کو فروغ دیا جائے گا:جنرل سچدیوا

 عظمیٰ نیوزسروس

ڈوڈہ//جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کا صفایا کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے۔ان باتوں کا اظہار فوج کے وائٹ نائٹ کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل نوین سچدیوا نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ فوج اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کا مقصد جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، جس سے خطے میں ایک پرامن اور زیادہ محفوظ ماحول کو فروغ دیا جائے گا۔ لیفٹنٹ جنرل نوین سچدیوا نے جموں خطے کے ڈوڈہ میں بھلڑہ میں وائٹ نائٹ کور کے بیٹل سکول کے اپنے دورے کے دوران جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے نمٹنے میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ جنرل سچدیوا نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) آر آر سوین کی بیٹل سکول میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے پولیس افسران کی تربیت میں تعاون کے لیے ان کی تعریف کی۔میجر جنرل اپکار چندر، جی او سی ڈیلٹا فورس نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔لیفٹنٹ جنرل سچدیوا نے ایلیٹ وائٹ نائٹ کور بیٹل اسکول میں پولیس افسران کی مشترکہ تربیت شروع کرنے میں ڈی جی پی آر آر سوین کی قیادت اور دور اندیشی کی تعریف کی۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کا مقصد جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، جس سے خطے میں زیادہ محفوظ ماحول کو فروغ دیا جائے گا۔دورے کے دوران لیفٹنٹ جنرل سچدیوا نے تربیت کا جائزہ لیا اور تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی، ان کے عزم اور جوش کو سراہا۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔