جموں// جموں میں روہنگیاپناہ گزینوں کی جھونپڑیوں کونذرآتش کرنے کی ایک کوشش کی گئی ۔کے این ایس کے مطابق سنیچرکوعلی الصبح جموں کے سنجوان میں ایک فوجی چھائونی میں ہوئے فدائین حملے کے بعدقانون سازاسمبلی میں اسپیکر کویندر گپتا نے ایوان میں یہ متنازعہ بیان دیاتھاکہ جموں میں روہنگیاپناہ گزینوںکی موجودگی اس طرح کے حملے ہونے کیلئے ایک بڑاخطرہ ہے۔ ایوان میں اپوزیشن کے سخت احتجاج کے بعداسپیکرنے پارلیمانی امور کے وزیرعبدالرحمان ویری کی اپیل پراپنے اس بیان پرمعافی مانگ لی ۔گاندھی نگر کے چھنی راما علاقہ میں سنیچراوراتوارکی درمیانی رات کچھ نامعلوم افرادنے روہنگیا پناہ گزینوں کی جھگی جھونپڑیوں کو مبینہ طور پر آگ کے شعلوں کی نذر کرنے کی ناکام کوشش کی۔ خبررساں ایجنسی یواین آئی کے مطابق شرپسند عناصر نے جھگی جھونپڑیوں کی طرف کچھ پوسٹر بھی پھینکے ہیں جن پر لکھا گیاہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجا جائے۔