جموں//کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن رمیش کمار کی ہدایت پر جوائنٹ کمشنرایڈمنسٹریشن راجیش کمار نے انفورسمنٹ افسرکامنی کمار اورانفورسمنٹ عملہ نے جموں شہرکے مختلف حصوں میں غیرقانونی تعمیرات کے انہدام کی کارروائی عمل میں لائی ۔ٹیم نے ڈیلی علاقہ میں اجازت نامہ کے بغیرکمرشل مقصدسے کھڑی کی گئی تعمیرات کومنہدم کیا۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرقانونی طورتعمیرات نہ کریں اوراس کیلئے میونسپل کارپوریشن سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعدہی تعمیرات کریں۔