مینڈھر //مینڈھر مرکزی جامع مسجد کے قریب اچانک بجلی کی ترسیلی لائن ٹوٹنے کی وجہ سے لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعہ کی نماز کیساتھ ہی جامع مسجد کے قریب بجلی کی ایک ترسیلی لائن گر گئی جبکہ اس دوران قصبہ کی مذکور گلی میں لوگوں کی بھاری ہجوم موجود تھی لیکن اس کے باوجو د کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے تاروں کی مرمت ہی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ نوعیت کے حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے ملازمین قصبہ میں بھی تاروں کی مرمت نہیں کررہے ہیں ۔تاجروں و مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر قصبہ کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔