جموں// جموں شہرکے نواح میں واقع بستی ’کریانی تالاب نروال ‘کی جامع مسجدکے باہرگندگی کے ڈھیراورگندہ پانی جمع ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کوبدبوکی وجہ سے شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں کاکہناہے کہ حکومت ایک طرف سوچھ بھارت مشن چلارہی ہے اوردوسری طرف جامع مسجدکریانی تالاب کے باہرلگے گندگی کے ڈھیروں کواٹھانے کیلئے متعلقہ محکموں کاعملہ غیرسنجیدگی اورغفلت شعاری سے کام لے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے دعوئوںا ورزمینی حقائق میں زمین آسمان کافرق ہے۔لوگوں نے کہاکہ یہاں کی مسلم آبادی کونمازپڑھنے کیلئے جاتے ہوئے بھی بدبوجھیلناپڑتی ہے۔مقامی لوگوں نے جے ایم سی حکام سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ جامع مسجدکریانی تالاب کے باہرلگے گندگی کے ڈھیروں کواُٹھاکرمقامی لوگوں کی پریشانیوں کودورکیاجائے۔