منڈی//جامعہ فیض القرآن منڈی کے زیر اہتمام انجمن اصلاح البیان کا پروگرام منعقد ہواجس کی صدارت ناظم اعلیٰ جامعہ فیض القرآن منڈی نے کی ۔ اس موقعہ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ ریاض آتش ،ایس ایچ او منڈی انظر میر،عبدالاحد بٹ ،سرپنچ فاروق احمد نجار، شکیل پرے، محمد اکرم لون، محمد فاروق خان، نمبرار عبدالحمید ،پیر سیف الدین ، عبدالرشید ودیگران بھی موجو دتھے ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حمد ونعت پاک اور تقاریر پر مبنی پروگرام پیش کیا گیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ ایسے اداروں کی معاونت کرنی چاہئے جو اخلاص سے دینی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ دین متین سے اپنے بچوں کو روشناس کیا جائے اور محمد عربی ؐکے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں لانے کی کوشش کی جائے۔ناظم اعلیٰ مولانا مفتی محمد شریف الحسن قاسمی نے بتایا کہ یہ بچوں کا پروگرام تھا جس میںجامعہ کے معاونین کو بھی مدعو کیاگیا ۔انہوںنے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔آخر میں جامعہ میں زیر تعلیم غریب ،یتیم اور نادار طلبہ میں گرم کمبل تقسیم کئے گئے جبکہ گزشتہ دنوں کے آگ متاثرین کو بھی امداد دی گئی ۔ پروگرام کی نظامت لیکچرار ابوبکر ملک نے کی۔