سرنکوٹ// تھنہ منڈی ۔بفلیاز سڑک پر دیرہ گلی کے جنگل میں گریف حکام کی طرف سے برستی بارش میں تارکول بچھایاجارہاہے ۔ایک عرصہ تک یہ روڈ ویران رہی اور کسی نے بھی اس کی جانب توجہ نہیںدی لیکن اب جب اس پر تارکول بچھانے کاکام شروع کیاگیاہے تو اسے بارش میں بھی جاری رکھ کرمحکمہ نے غیر سنجیدگی کامظاہرہ کیاہے ۔مقامی لوگوں اور راہگیروں کاکہناہے کہ محکمہ کی غیر سنجیدگی کایہ عالم ہے کہ تیز بارش میں بھی تارکول بچھایاجارہاہے جو چند دنوں بعد اکھڑجائے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ لوگوںکے ساتھ دھوکہ ہے اور گریف حکام کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔لوگوں کاکہناہے کہ کم از کم اس کام کو بارش میں روک کر صاف موسم کے دوران انجام دیاجائے کیونکہ بار باراس سڑک پر تارکول نہیں بچھے گا۔انہوںنے بتایاکہ بارش کے دوران تارکول بچھانے کا نتیجہ یہ نکل رہاہے کہ آگے آگے کام ہورہاہے اور پیچھے دھواں اٹھ رہاہے ۔واضح رہے کہ بفلیاز سے دیرہ گلی ٹاپ تک گیارہ کلومیٹر سڑک ہے جسکی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی ۔