تھنہ منڈی //گزشتہ دنوں سب ڈویژن تھنہ منڈی میں ہوئی شدید بارشوں و آندھی طوفان کی وجہ سے کئی دیہات میں مکینوں کا شدید نقصان ہوا ہے ۔اس دوران کئی ایک رہائشی مکانات کی چھتیں اڑ گئی ہیں جبکہ فصلیں اور پنیریاں بھی متاثر ہو ئی ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ اس موسمی صورتحال کے باعث کئی مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں جبکہ کئی درختوں کو بھی تیز ہواو¿ں نے جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ہے جس سے عام لوگوں کا نقصان ہوا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ رہائشی مکانات کےساتھ ساتھ فصلیں ،میوہ جات اور مختلف فصلوں کی پنیریاں اور سبزیاں بھی اس زد میں آئی ہیں ۔اس دوران درہ کے رہائشی حاجی مشتاق احمد اور ان کے برادر حقیقی عبدال بشیر پسران محمد عالم کے رہاشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جن کی برسوں کی کمائی پل بھر میں ڈھیر ہو گئی اور ان غریبوں کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو ا ہے ۔ اس ضمن میں سرپنچ حلقہ برہون درہ عقیل احمد نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ تھنہ منڈی تحصیل میں شدید بارشوں اور تیز ہواو¿ں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کےلئے خصوصی ٹیمیں بھیجی جائیںتاکہ جائزہ لگا کر عوام کے نقصان کی برپائی کی جا سکے۔ سرپنچ موصوف نے کہا کہ جن لوگوں کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں انہیں معقول معاوضہ ادا کیا جائے ور ان کیلئے راحتی پیکیج کا اعلان بھی کیا جائے تاکہ متاثرین اپنی زندگیوں کا ازسر نو آغاز کرسکیں ۔