تھنہ منڈی//فوڈ سیفٹی آفیسر درہال نے تھنہ منڈی مارکیٹ کا معائنہ کیا اور دکانداروں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اپنی دکانوں کے لائسنس حاصل کریں نہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر فوڈ کی ہدایت پر فوڑ انسپکٹر درہال رئیس ملک نے تھنہ منڈی مارکیٹ کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقعہ پر دوکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ وقت مقرر پر اپنی دکانوں کے لائسنس حاصل کرنے کے لئے محکمہ سے رجوع کریں ۔انہوں نے کہا کہ گلی سڑی سبزیاں اور بوسیدہ اشیائے خوردنی نہ فروخت کی جائیں اور قوانین کا پاس و لحاظ رکھاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔