راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع میں کووڈ کے سلسلہ میںایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مکینوں کو وائرس کے بچائو کے سلسلہ میں بنیادی ہدایات دی گئیں ۔ضلع کی تریاٹھ تحصیل میں منعقدہ پروگرام کے دوران فوجی آفیسران نے کووڈ ویکسین کے سلسلہ میں سماج میںپیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی بھی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ ویکسین کا انسانی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا تاہم سماج میں کچھ افراد کی جانب سے غیر ضروری طورپر افواہوں کا بازار گرم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں ۔فوجی آفیسران نے ویکسین کی اہمیت کے سلسلہ میں بھی لوگوں کو بیدار کیا جبکہ مذکورہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت فوج کی جانب سے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے اشتراک سے ویکسی نیشن پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے دوران کئی افراد کو ویکسین بھی لگائی گئی ۔