جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے پیر کوایوان میں مشتاق احمد شاہ کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترال میں بجلی کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت تین اضافی رسیونگ سٹیشن منظور کئے گئے ہیں ان میں آری پل ، ترال بالا اور نور پورہ کے رسیونگ سٹیشن شامل ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر علاقے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت بخشنے کیلئے عملائے جا رہے دیگر پروجیکٹوں کا خاکہ بھی پیش کیا ۔