گول// تتا پانی علاقہ میں ایک پولیس پبلک میٹنگ کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار کر رہے تھے جبکہ اس ایچ او گول منیر احمد خان بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ میٹنگ میں ملحقہ جات کے لوگوں نے حصہ لیا اور اس موقعہ پر لوگوں نے علاقہ جات میں درپیش آ رہے مسائل اُن کے سامنے رکھے ۔اس موقعہ پر لوگوں نے پولیس کی جانب سے پروگرام کو سراہا اور پولیس نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے اور انہیں حل کروائیں گے ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی پی اونے لوگوں کو آپسی بھائی چارے کو بر قرار رکھنے اور علاقہ میں شر پسند عناصر کی پر سخت نگرانی کی بھی تلقین کی ۔ پولیس نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اس طرح کے مزید اجلاس علاقہ میں بلائیں گے جہاں پر لوگوں کے مسائل سنے جائیں گے ۔