تباہ شدہ پلوں کی عارضی بحالی کا کام شروع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی ہدایت پر محکمہ دیہی ترقی عمل پیرا

 عظمیٰ نیوز سروس

کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ، آیوشی سوڈان کی ہدایت ہرمحکمہ دیہی ترقی نے ضلع کے کالاروس اور ماگام بلاکوں میں حالیہ سیلاب سے تباہ شدہ اہم اثاثوں اور بنیادی ڈھانچے کی عارضی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے بڑی حاجی سرکولی پل، بڑی بہک-ناگساری پل، ماگام- پٹوری پل، گورنمنٹ مڈل سکول ناگساری کے دیوار کی بحالی اور دیگر انفراسٹرکچر کی عارضی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔اے سی ڈی کپواڑہ، مظفر احمد شیخ نے کہا کہ ان پلوں کی عارضی بحالی کا کام ایک ہفتے کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے ان اہم پلوں کو نقصان پہنچایا تھا اور ضلع ترقیاتی کمشنر، کپوارہ نے منگل کو ان دور دراز علاقوں کا دورہ کیا تھا، صورتحال کا پہلے ہاتھ سے جائزہ لیا تھا اور انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔