جموں//ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاریگا می نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے موسم سرما کے دوران خاص طور سے دیہی اور دور دراز علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔تاریگامی نے صحت اور تعلیم کے شعبے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں میں ہو رہی تاخیر کے اثرات کے بارے میں بھی گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس دوران جموں کشمیر قانون ساز کونسل کے رکن رومیش ارورہ نے یہں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر کو لوگوں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے رام نگر وائیلڈ لائف سنچری کے نزدیک تعینات حفاظتی عملے کو کسی دوسری مناسب جگہ تک منتقل کرنے کا معاملہ اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شردھالوؤں کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جانی چاہئیے تا کہ وہ مظفر آباد میں ماں شاردا مندر میں حاضری دے سکیں ۔