جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے متحدہ کوششوں کی ضرورت پرزوردیاہے۔ انہوں نے اس سنگین مسئلے کاحل تلاش کرنے کیلئے ریاست کی سبھی سیاسی جماعتوں سے کہاکہ وہ پارٹی نظریات سے بالاترہوکرایک نقشہ راہ تیارکریں تاکہ بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم کیاجاسکے۔رانانے ان خیالات کااظہار اسمبلی حلقہ نگروٹہ میں ڈھوک وزیراں میں ایک کمیونٹی ہال کاسنگ بنیادرکھنے کے بعدعوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگارکے مسئلے کوحل کرنے کیلئے کسی بھی حزب اختلاف جماعت کے مشورے اوررائے کونظراندازنہین کرناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ بے روزگاری کی وجہ سے ہماری ریاست کے نوجوان تنائو کاشکارہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری شعبہ میں سبھی تعلیم یافتہ نوجوانوں کوروزگارفراہم کرنامشکل ہے ۔اس لیے شیرکشمیرایمپلائمنٹ ویلفیئرپالیسی بے روزگاری کودورکرنے میں کافی موثرثابت ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سکیم کے تحت کافی تعدادمیں نوجوانوں نے اپنے ناموں کااندراج کرائے تھے جنہیں چھ لاکھ روپے کی رقم دی جانی تھی تاکہ وہ اپنے کاروباری یونٹ قائم کرکے اپنے لیے باعزت روزگارکماسکتے مگربدقسمتی سے یہ رقم چھ لاکھ روپے سے کم کرکے صرف 80ہزارروپے رکھی گئی جو کہ افسوس اوربدقسمتی کی بات ہے۔رانانے اس موقعہ پرسبھی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے کیلئے ایک جٹ ہوکر کام کریں۔انہوں نے لوگوں کوگوروروی داس جینتی پرمبارکباددی اورگوروجی کی تعلیمات پرعمل کرنے کی تلقین کی جس پر دس لاکھ روپے کی لاگت آنے کااندازہ ہے اوریہ رقم حلقہ ترقیاتی فنڈزسے واگذارکی جائے گی۔اس موقعہ پررتن لال گپتا، وجے لوچن ،تاراچندودیگرلیڈربھی موجودتھے۔