منجا کوٹ //مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی ناقص سروس کی وجہ سے تحصیل منجا کوٹ کے صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔صارفین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل میں حالیہ کئی دنوں سے مواصلاتی کمپنی کی جانب سے غیر معیاری سروس فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی غیر معیاری انٹر نیٹ سروس کی وجہ سے مذکورہ نظام کی مدد سے مختلف کارو بار کر رہے نوجوانوں کو مسائل درپیش ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ منجا کوٹ ہیڈ کوارٹر میں بڑی تعداد میں نوجوان انٹر نیٹ کی مدد سے اپنی روزی روٹی کماتے ہیں لیکن کمپنی کی جانب سے اب معیاری سروس ہی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ جلدازجلد کمپنی کے مواصلاتی نظام کو معیاری بنایا جائے ۔