راجوری // ضلع انتظامیہ راجوری نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام منعقد کرنے والے مختلف محکمہ جات کے آفیسران اور ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی سطح پر اس مہم کو چلاتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔یہ ہدایت دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجوری نے بیٹی کے حقوق پر بھی روشنی ڈالی اورکہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پروگرام ایک انسانیت کارہے جسے منظم طریقے سے شروع کرنے کے لئے ریاستی اور مرکزی سرکاری اہم اقدامات کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کو اللہ کی نعمت سمجھتے ہوئے اس کے حقوق کی پاسداری کویقینی بنایاجائے تاکہ بیٹی کے ماں کے بطن میں ہی قتل کرنے اور اس بیٹی کے حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند ہوسکے ۔ انہوں نے محکمہ صحت سے بھی اس معاملے میں مکمل تعاون طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بیٹیاں جب اسپتال آتی ہیں توانہیں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالخبیر نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پر مفصل رپورٹ پیش کی جس کے بعدوہاں موجود لوگوں سے وابستہ محکمہ جات جن میں آنگن وارڑی ملازمین، آفیسران ، محکمہ صحت ، محکمہ سوشل ویلفیئر ،محکمہ دیہی ترقی ، محکمہ تعلیم کے ڈی ای پی او نے بھی یہ عہد لیا اس پروگرام کو کامیاب بنایاجائے گا اور یہ پیغام گھر گھر پہنچایاجائے گا۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام میں آج سے ریلیاں نکالی جائیں گے جس کے بعد اس پیغام کو عام کرنے کے لئے مختلف پروگرام منعقدہونگے ۔ یہ تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیںگی۔