بھارت جوڈو یاترا:ٹریفک پولیس سرینگرکی تازہ ایڈوائزری جاری پانتہ چھوک سے ڈل گیٹ کی کسی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی

سرینگر / / سرینگر ٹریفک پولیس نے بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ آج یعنی اتوار کوسرینگر میں سفر کے دوران کچھ راستوں پر چلنے سے گریز کریں۔محکمہ نے بھارت جوڈو یاترا کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میںجاری ایک حکمنامہ کے مطابق پانتہ چھوک سے ڈل گیٹ کی طرف ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی ۔گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی منزلوں تک پہنچنے کیلئے نوگام نٹی پورہ ، نوگام صنعت نگر اور حیدر پورہ بائی پاس کا استعمال کریں۔ کوہنہ کھن ڈل گیٹ سے پانتہ چھوک کی طرف کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرینگر میں اپنی منزلوں تک پہنچنے کیلئے تمام گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ مولانا آزادروڈ،ریذیڈنسی روڈ،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ،جہانگیر چوک فلائی اوور،رام باغ،نٹی پورہ یا باغات صنعت نگر روٹ کا استعمال کریں۔ گاڑیوں کو ریڈیو کشمیر، کوہنہ کھن ڈلگیٹ، ہوٹل للت اور نشاط سے نہروپارک کی طرف اور برین نشاط سے بلیوارڈگپکار روڈ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکمنامہ کے مطابق عام لوگوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرینگر ہوائی اڈہ تک پہنچنے کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سی این آئی