پونچھ// پونچھ کے بی جے پی کارکنان نے ڈاکٹر شاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔بدھ کے روز بی جے پی کے سنیئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی پردیپ شرما کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقدہ کی گئی جہاںخطاب کرتے ہوئے پردیپ شرمانے کہا کہ ملک کے تئیں ڈاکٹر ساما پرساد مکھرجی کا غیر معمولی تعاون ناقابل فراموش ہے۔انھوں نے کہا مکھرجی نے ہی ملک میں صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی تھی اور وہ ہندوستان کو اس شعبے میں خود کفیل بنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاما پرساد مکرجی جن سنگھ کے پہلے صدر مقرر ہوئے،ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر سے آرٹیکل 370کو ختم کر ڈاکٹر مکھرجی کے خواب کو پورا کرنے کا کام کیا ہے ،اس دورا ن سابق صدر بی جے پی پونچھ کپٹن بنسی لعل،اشوک کمار، سردار پرمجیت سنگھ،امر جوت کور،سردار نریندرسنگھ،پیر لیاقت،اخلاق مہراور دیگر پارٹی لیڈران
نے ڈاکٹر شیاما پرشادمکھر جی کی تصویر پر گل باری کر کے انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔