مینڈھر //ممبراسمبلی مینڈھر و نیشنل کانفرنس لیڈر جاوید احمد رانانے بھاجپا پر الزام عائد کیاکہ وہ ملک بھر میں فرقہ وارانہ کشیدگی پید اکرناچاہتی ہے ۔یہاںجاری بیان کے مطابق گزشتہ روز شاہستار شریف میں عرس کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھاجپا کے مرکزمیںبرسرا قتدار آنے کے بعد خطوں اور مذاہب کے درمیان دوریاں بڑھی ہیںاور امن و قانون کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہی ۔اس موقعہ پر انہوںنے شاہستار شریف کی ترقی کیلئے بیس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیااور یہ رقم پانچ سال میں ہر سال چار لاکھ کے حساب سے قسطوں پر دی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ اس پیسے کے خرچ ہونے سے یہاں آنے والے زائرین کو سہولیات ملیںگی ۔انہوںنے کہاکہ وہ حکومت سے بات کرکے اس علاقے کیلئے مزید ترقیاتی منصوبے لانے کی کوشش کریںگے ۔ انہوںنے کہاکہ اس علاقے میں ایک سیٹلائٹ یونیورسٹی اور قبائلی بچوں کیلئے سکول قائم کرنے کی مانگ بھی رکھی گئی ہے ۔