ٹنگمرگ //بھاجپا کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کشمیر میں ترقی کیلئے پُرعزم ہے اور مرکز میں 7برسوں سے براجمان حکومت ملک کے ہر گھر میں بھاجپا پہنچ گئی ہے۔اشوک کول نے جموں وکشمیر کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کو سر ے سے ہی خارج کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایسا کرنے کی کسی کو اجازات نہیں دے گی ۔حد بندی کے متعلق شوک کول نے کہا کہ سابق حد بندی کمیشن اور نیشنل کانفرس نے جو غلطیاں کیں ان کی ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔ بوٹہ پتھری گلمرگ میں ’من کی بات‘ سننے کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اشوک کول نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے 7برس مکمل ہونے پر کہا کہ بھاجپا کشمیر وادی میںکلہم ترقی کیلئے وعدہ بند ہے۔ کول نے کہاکہ ’ہم امن اور ترقی کیلئے پُرعزم ہے اور جموں وکشمیر میں کورپشن کیخلاف ہم زیرو ٹالرنس ہے اوراچھی انتظامیہ کیلئے ایک مثال قائم کرینگے‘۔ انہوںنے کہاکہ مودی کی 7سالہ حکومت میں پینے کا پانی، بجلی اور اچھی انتظامیہ کی مثال قائم کی ہے۔ کول نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈاکٹروں، پولیس اور کووڈ ویریرس کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ معیاری عملیاتی طریقہ کار (SOPs)پر عمل کریں۔ انہوںنے کہاکہ مرکز میں مودی کی سربراہی والی حکومت کے 7سال مکمل ہونے پر ’ہماری پارٹی کارکنوں نے وادی میں ’سیوا ہی سنگٹھن‘‘ کے تحت 970پروگرام منعقد کئے ۔ بوٹہ پتھری میںگوجر بکروالوں میں راشن کے400کٹ، سینیٹائزر، ماسک تقسیم کئے ۔یہ تقریب ضلع کپوارہ پریباری نے منعقد کیاتھا۔