پونچھ//بڈھا امرناتھ یاترا کے پیش نظر پونچھ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام اہم تنصیبات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔خصوصی طور پر جن مقامات پر یاتری ٹھہریں گے یا جہاں سے ان کا گزر ہو گا، پرپولیس کی جانب سے مزید نفری تعینات کی جارہی ہے ۔ پولیس کی جانب سے اس کے لئے جگہ جگہCCTV کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیںتاکہ ان کے ذریعے شر پسند عناصر پر نظر رکھی جا سکے۔ ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہد نعیم نے بتایاکہ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے بڈھا امرناتھ کے دوران کڑے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پولیس ابھی سے متحرک ہے اور پوری چوکسی برت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی تنظیموں کی جانب سے یاترا کا چونکہ کالج گراﺅنڈ پونچھ میں استقبال کیا جا تا ہے اس لئے پولیس ابھی سے وہاں تعینات کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سےCCTVکیمرے نصب کئے گئے ہیں تاکہ ان کے ذریعہ بھی تمام لوگوں پر نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر حفاظتی عملہ اس حوالے سے ابھی سے متحرک ہے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہر کارروائی میں اس کا تعاون کریں ۔