جموں//بٹوالس آف انڈیا (سماجی تنظیم) نے چک لال دین گائوں میں کراٹے چیمپئن شپ میں 25 کے قریب راج کمارچنجوترہ کی عزت افزائی کے لئے تقریب کااہتمام کیا۔یہ کراٹے ایونٹ نیپال، بنگلہ دیش ،بنکاک،سری لنکااوربھوٹان میں 2009تا2013 میں منعقدہوئے۔اس کے علاوہ راج کمارچنجوترہ نے 2014 میں آسٹریلیامیں ہونے والے سپورٹس سیمینارمیں بھی حصہ لیاتھا۔راج کمارکاتعلق سوریہ چک تحصیل منڈل ضلع جموں سے ہے ،اس نے فزیکل ایجوکیشن (بی پی ای ) ناگپوریونیورسٹی سے بیچلراورسکے مارشل آرٹس 5 دن بلیک بیلٹ کوریاسے ماسٹرڈگری حاصل کی ۔اس دوران بٹوالس آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری آرایل کیتھ نے کہاکہ ہمیں فخرہے کہ راج کمارنے بٹول برادری کانام روشن کیا۔سابق ایم ایل اے ست پال لکھوترہ، آئی ڈی اے ایس (ریٹائرڈ)آفیسرجی آرکیتھ، ششی کمار کیتھ ایڈوکیٹ ، کیپٹن ،درباری لال سرگوترہ، لیفٹننٹ ریٹائرڈ ،کپورسرگوترہ، صوبیدارمیجر ،رومیش سرگوترہ، صوبیدارمیجرریٹائرڈ، گنی رام کیتھ، صوبیدارریٹائرڈ، بلدیوچندسندھو، حوالدار ،دیس راج کیتھ ،حوالدار، اتم چند سندھو،رتن لال موٹن، گندھرب موٹن نائب سرپنچ ،رام لال لکھوترہ، پنج نرائن داس بسہ، رام سنگھ کیتھ ، راج کمارچنجوترہ، مدن لال کیتھ،ہنس راج بہادر،بوادتہ کیتھ ،رچھپال چند لکھوترہ،منگل رام کیتھ،وریندرپال لکھوترہ، دیوراج ٹگا،سمیرکیتھ ودیگران موجودتھے۔