عظمیٰ نیوزسروس
جموں //جموں کے بشناہ علاقہ میںایک کھلے میدان میں زنگ آلود شل بر آمد کر لیاگیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کھلے میدان میں ایک زنگ آلود مارٹر گولہ ملا اور بعد میں بم ڈسپوزل سکواڑڈ کے ذریعہ ایک کنٹرول دھماکے میں تباہ کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ 82ملی میٹر کا مارٹر گولہ جمعہ کی شام رتنال گاؤں کے قریب کچھ کسانوں نے دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں نے پولیس اسٹیشن بشناہ کو اطلاع دی اور پولیس کی ایک ٹیم علاقے کو محفوظ بنانے کیلئے روانہ کی گئی۔حکام نے بتایا کہ بعد میںبم ڈسپوزل سکوارڈ نے دھماکہ خیز مواد کو کنٹرول شدہ دھماکے میںبغیر کسی نقصان کے تباہ کر دیا۔