مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے سرحدی علاقہ بریانی گلی تا ہائی سکول رابطہ سڑک پر بچھائی گئی تار کول کچھ ہی عرصہ میں اکھڑنا شروع ہو گئی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بچھائی گئی غیر معیاری تار کول کا جائزہ لے کر ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں سرحدی علاقوں کی عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے رابطہ سڑک پر تار کول بچھائی گئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ عمل کے دوران ہی انہوں نے غیر معیاری کام کے سلسلہ میں آواز بلند کی تھی لیکن محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے یقین دلاتے ہوئے کہاتھا کہ پہلے عارضی تار کو بچھائی جارہی ہے اور ساتھ ہی معیاری کام کیا جائے گا لیکن تار کول بچھانے کے بعد محکمہ کے ملازمین و آفیسران غائب ہو گئے جبکہ سڑک پر بچھائی گئی تار کول بارش کے پانی سے بھی اکھڑنا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ فنڈز ہڑپنے کیلئے غیر معیاری کام کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بچھائی گئی غیر معیاری تار کول کا معائینہ کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے جبکہ اس میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔